ابنا: آج سپریم کورٹ کے کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان امن و امان کيس کي سماعت ہوئی جس کے دوران چيف جسٹس نے ريمارکس ديئے ہيں کہ بلوچستان ميں ہر تيسرے آدمي کو ايف سي اٹھا کر لے جارہي ہے-
سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے لاپتہ افراد کی بازیابی میںحکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ
نہیں ہے– چيف جسٹس آف پاکستان نے حکم ديا کہ لاپتہ افراد کے مسئلہ پر سب ايجنسيوں کے نمائندے مشترکہ جواب داخل کريں –
سماعت کے دوران جسٹس خلجي عارف نے سيکريٹري دفاع کي جانب سے جمع کرائي گئي ايف سي سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرديا جبکہ چيف جسٹس نے ہزار گنجي ميں زائرين کي بس پر بم حملے کي تفصيلات بھي طلب کرليں بعد ميں کيس کي سماعت کل تک ملتوي کردي گئي -.......
/169